ایس بی پی ترمیمی ایکٹ کے بعد سے حکومت کو قرض نہیں دیا گیا، اسٹیٹ بینک

ایس بی پی ترمیمی ایکٹ کے بعد سے حکومت کو قرض نہیں دیا گیا، اسٹیٹ بینک
کیپشن: Since the SBP Amendment Act no loan has been given to the government, State Bank

ایک نیوز :تھنک ٹینک کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) نے حکومت کو 2 کھرب 39 ارب روپے کا خالص کریڈٹ دینے کی تصدیق کی ہے لیکن واضح کیا کہ یہ نیا کریڈٹ نہیں ہے۔

 مرکزی بینک نے کہا کہ پرائم انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر ’کریڈٹ/لونز کلاسیفائیڈ بائی بورورز‘ کے عنوان سے موجود ڈیٹا پر انحصار کیا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ تھنک ٹینک نے اس ڈیٹا کو غلط سمجھا ہے۔