ایک نیوز :کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عید الفطر پر گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں مرغی کا گوشت 700 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹن کی فی کلو قیمت 2 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ بغیر ہڈی کا بیف کا گوشت 1100 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ٹماٹر، پیاز اور آلو 100 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔