نیلم جہلم بحالی پراجیکٹ، ٹنل کا 150 فٹ منہدم حصہ بحال

نیلم جہلم بحالی پراجیکٹ، ٹنل کا 150 فٹ منہدم حصہ بحال
کیپشن: Neelum Jhelum Rehabilitation Project, 150 ft collapsed section of tunnel restored

ایک نیوز :نیلم جہلم پراجیکٹ کی بحالی کے کام میں عید کے روزاہم پیش رفت ہوئی جس کے نتیجہ میں ٹنل کا 150 فٹ منہدم حصہ بحال کرلیا گیا۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کی بحالی کا کام عید کی تعطیلات کے دوران بھی جاری رہا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور بحالی کے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ سے بجلی کی دوبارہ پیداوار جولائی کے آخر تک شروع کی جائے۔

چیئرمین واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورہ کے دوران پیشرفت کے حصول پر واپڈا پراجیکٹ ٹیم، چائنا گزوبہ گروپ کمپنی اور کنسلٹنٹس کی تعریف کی۔

بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ بین الاقومی ماہرین کے پینل کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کی روشنی میں پراجیکٹ بحالی کا کام جاری ہے۔

ٹیل ریس ٹنل کی اندرونی جانب کنکریٹنگ کیلئے ہائیڈرالک شٹر کی تنصیب کی جارہی ہے، اور ساتھ ہی بحالی کے دیگر کام بھی جاری ہیں جبکہ کنسلٹنٹس کی جانب سے رپورٹ انالیسز رسک اگلے ماہ مکمل کرلی جائے گی۔

چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار جولائی کے آخر تک شروع کی جائے۔