شاہین آفریدی نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے طورخم میں عید منائی

شاہین آفریدی نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے طورخم میں عید منائی
کیپشن: Shaheen Afridi celebrated Eid in the landslide affected area of ​​Torkham

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے طورخم میں عید منائی۔ شاہین آفریدی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کیں۔

شاہین شاہ کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں 8 جانیں ضائع ہوئیں، بہت افراد زخمی ہوئے جبکہ مالی نقصان بھی ہوا۔حکومتی سیکورٹی ادارے اور ریسکیو اسٹاف کا 24 گھنٹے کام کرنا قابل ستائش ہے، 5 روز سے سلائیڈنگ کے علاقے سے ملبہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 شاہین آفریدی نے ریسکیو حکام کی تعریف کی اور کہا کہ شاباش ریسکیو ٹیمز، پاکستان زندہ باد۔