عمران خان نے بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

عمران خان نے بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
کیپشن: Imran Khan praised Babar Azam's batting

ایک نیوز :قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے گرین شرٹس کے موجودہ کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نے سینئر صحافی آفتاب اقبال کو ایک انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان موجودہ کپتان بابر اعظم کی تعریف کر رہے ہیں۔

 سابق وزیراعظم نے بابراعظم کے بارے میں کہا کہ میں نے جو دیکھا ہے کہ یہ جو ہمارا کپتان (بابراعظم) ہے یہ بہت آؤٹ سٹینڈنگ بیٹر ہے۔ بڑی دیر کے بعد ایسا کوالٹی کا بیٹر دیکھا ہے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہر طرح سے بابر اعظم کی بیٹنگ کا جائزہ لیا ہے کیونکہ میں باؤلر کی حیثیت سے باؤلر کا جائزہ لیتا تھا، اس کی تکنیک زبردست ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کپتان میں ٹیلنٹ بھی ہے، ٹمپرامنٹ بھی ہے، بیٹر میں تین چیزیں ہی ہوتی ہے، تکنیک ٹمپرامنٹ اور ٹیلنٹ بڑا کم ہوتا ہے کہ تینوں چیزیں بیٹسمین میں ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ بابر اعظم میں تینوں چیزیں ہیں اس میں پوٹینشل ہے جو انہیں سب سے آگے لے جائے گا۔