ایک نیوز :سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے میچ کے لئے نیوٹرل وینیوکی مخالفت کردی ۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر نیوٹرل وینیو کی بات مان لیتا ہے تو یہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں ۔ پی سی بی انتظامیہ کپتان بابراعظم اورکھلاڑیوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کررہی ہے ۔پی سی بی انتظامیہ قومی ٹیم میں پھوٹ ڈلوانےکاکام کررہی ہے،بھارت اگرنہیں آتااورپاکستان نیوٹرل وینیوکیلئےمان جاتاہےتویہ پاکستان کیلئےاچھا نہیں، نیوٹرل وینیو کی روایت پڑگئی توساری عمربھارت پاکستان نہیں آئیگا اورپاکستان بھارت نہیں جاسکےگا۔
سابق چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھا کہ بابراعظم اورکھلاڑیوں کوایک دوسرےسےدورکرنےکی کوشش ہورہی ہے،بابراعظم چاہتاہےہرکھلاڑی اپنےوقت پرٹیم کاحصہ بنے،بابرسمجھاتارہا کہ جوکھلاڑی پرفارمنس دےاسےموقع دیناچاہئے۔
رمیز راجہ کاکہنا تھا کہ مجھےکمنٹری پینل میں شامل نہ کرنانجم سیٹھی کی ضدہے، دو سے 3 مہینے میں تمام لوگ مجھےانٹرنیشنل کمنٹری میں دیکھیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا والدین فوت ہوچکےہیں،اب عیدی ملنےکاسلسلہ ختم ہوچکا۔