عید پر شوبزشخصیات کے سادہ ڈیزائین کی مہندی کے چرچے

Apr 23, 2023 | 18:29 PM

 ایک نیوز : عید کے موقع پرماورا حسین ، یشما گل ، سنبل اقبال ، ہانیہ عامر سمیت دیگر شوبز شخصیات کی سادہ ڈیزائن کی مہندی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

کہاں ایک زمانہ تھا کہ خواتین مہندی کے پتوں کو پیس کے پیسٹ بناتیں۔ مہندی کے پیسٹ سے گول ٹکے اور انگلیوں پر مہندی لگائی جاتی۔ پھرزمانہ بدلا اور مہندی کون میں دسیتاب ہونے لگی تو ہاتھوں پر عربی ، ماروکون ، دلہن مہندی ، انڈین اسٹائل مہندی اور افریقن اسٹائل مہندی وغیرہ ۔ مگر اب وقت بدلتے کے ساتھ ڈیزاین بھی بدل رہے ہیں۔ اس چاند رات کو جب خواتین نے مہندی لگائی تو دیکھنے میں یہ آیا کہ نسبت سادہ ڈیزائن کی مہندی خواتین کی ترجیح رہی ۔

 پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے نہایت سادہ طرز کی مہندی لگائی ہاتھوں پر چھوٹے چھوٹے تکون لگائے ۔

 سبنل اقبال نے بھی نہایت سادہ انداز کی مہندی لگائی جس میں الٹے ہاتھوں پر ٹکے لگائے

 اداکارہ حرا مانی نے مختلف قسم کی مہندی لگائی ، ہتھلیوں پر پاکستانی اسٹائل کی مہندی جبکہ الٹے ہاتھ اور پاؤں پر عربی طرز کی مہندی لگائی۔

 اداکارہ کبریٰ خان نے بھی دونوں الٹے ہاتھ پر سادہ ٹکے لگائے۔

 یشما گل نے الٹے ہاتھوں پر بڑا چاند نما ڈیزائن لگایا ، جبکہ ہتھلیوں پر چھوٹے چھوٹے چاند اور تارے کا ڈیزائن بنوایا۔

 اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی سادہ مہندی کے ڈیزائن لگایا۔ ایک الٹے ہاتھ پر تتلی اور دوسرے ہاتھ پر بھی انتہائی سادہ ڈیزائن کی مہندی لگائی۔

 جبکہ دیگر اداکاروں نے بھی اپنی مہندی کے ڈیزائن کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جن میں عروہ حسین ، ماہرہ خان شامل ہیں ۔ ماہرہ اور عروہ نے بھی ٹکے والی مہندی کے ڈیزائن ہی اس عید پر لگائے۔

مزیدخبریں