ایک نیوز :پاکستانی اداکاراورمیزبان مانی کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ حرا مانی بھی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں ، آنے والی فلم میں وہ اور حرا ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
مانی نےعید پر ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کے حوالے سے اپنے کردار کو بتایا کہ وہ ایک خاص شہر کے رہائشی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی عکس بندی کورونا کے وقت سے پہلے شروع ہوئی۔ جب کہ کورونا کے دوران بھی اس فلم کا کچھ حصہ شوٹ ہوا بلکہ فلم میں موجود کرئیو میں کچھ لوگوں کو کورونا بھی ہوا۔
مانی کاکہنا تھا کہ منی بیک گارنٹی بےبی لیشیس اور انکی فلم لفنگے ایک ہی وقت پر شوٹ ہوئی۔وہ اور اہلیہ نیبل قریشی کی فلم کر رہے ہیں جوکہ اگلی عید پر ریلیز ہوگی ۔فلم کے ساتھ ہی حرا فلم میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔
اداکار مانی کا مزید کہنا تھا کہ اگلی فلم میں ناظرین ان کو اور ان کی اہلیہ کو پہچان نہیں سکیں گے۔ فلم کا نام اب تک ساجن محل رکھا گیاہے۔ مانی نے منی بیک گارنٹی کے علاوہ دوسری فلموں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا. ان کی خواہش ہے کہ فلمیں اچھا بزنس کریں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ اس کے بعد دوسری فلمیں نہیں چل پائیں ، انہوں نے کہا کہ ان کو امید ہے کہ منی بیک گارنٹی کا اسکیل اتنا بڑا ہے کہ یہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی۔