ایک نیوز :بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے صحافی کو قانونی نوٹس بھیج دیا ، اس قانونی نوٹس کو اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی شیئر کردیا۔
سوشل میڈیا میں ان رہنے والی اداکارہ اروشی روٹیلا نے عمیر سندھو نامی صحافی کے خلاف ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ اروشی روٹیلا نے اس لیگل نوٹس کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی ایک پوسٹ تحریر کی۔ ساتھ ہی اروشی نے عمیر سندھو کے ٹیوئٹ کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا۔
اروشی نے لکھا کہ ہتک عزت کا قانونی نوٹس میری لیگل ٹیم کی طرف سے آپکو دیا گیا ہے۔ آپ جیسے غیر اخلاقی صحافی کی جھوٹی / مضحکہ خیز ٹویٹس کی وجہ سے مجھے بے حد مایوسی ہوئی ہے۔ آپ میرے ترجمان نہیں ہیں۔ اور ہاں آپ ایک بہت ہی ناپختہ صحافی ہیں جس نے مجھے اور میرے خاندان کو انتہائی غیر آرام دہ بنا دیا۔
عمیر سندھو نے ایک ٹوئٹ کی جس میں لکھا کہ بھارتی اداکار اکھیل اکینینی نے یورپ میں ایجنٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران اروشی کو ہراساں کیا۔