مالی،دہشتگرد حملے میں  3 فوجی، 101 شہری، 88 شدت پسند ہلاک

Apr 23, 2023 | 18:03 PM

 ایک نیوز :مالی میں ایک فوجی کیمپ اور ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم حملے میں3 فوجی، 101 دیگر افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالی فوج نے مختلف کارروائیوں میں 88 شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا ہے۔

علاقائی گورنر کے ترجمان یاکوبا مائیگا نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتے کی صبح موپٹی علاقے کے قصبے سیوارے میں ہونے والے اس حملے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ دھماکے سے ایئر پورٹ پر تقریباً 20 مکانات بھی تباہ ہوئے۔ابھی فوری طور پر اس دہشت گرد حملے کی ذمے داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں