ماضی کی طرح ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،بلاول بھٹو

Apr 23, 2023 | 17:48 PM

ایک نیوز:وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا ہغے کہ ماضی کی طرح پیپلزپارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے  صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیازشیخ نے ملاقات کی۔ ملکی سیاست بالخصوص سندھ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پی پی خواتین ونگ کی صدرفریال تالپوراورآصفہ بھٹوبھی شریک ہوئیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ملک کو سیاسی، معاشی اور خارجی بحران سے نکالا تھا، ملک کو تمام بحران سے نکالنے کیلئے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

مزیدخبریں