ایک نیوز :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کرکے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سراج الحق نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
دوسری طرف سراج الحق نے چودھری شجاعت حسین سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خیریت دریافت کی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں چودھری شجاعت اپناکرداراداکریں، شجاعت واحد سیاستدان ہیں جن کے کردار پر کوئی داغ نہیں، شجاعت کرداراداکریں ملک میں الیکشن ایک ہی دن ہوں۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ خود بھی چاہتا ہوں چاروں صوبائی اسمبلیوں کےالیکشن ایک دن ہوں۔