وزیراعظم شہبازشریف سےگورنر محمد بلیغ الرحمان  کی اہم ملاقات  

Apr 23, 2023 | 17:26 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف سے عید الفطر کے دوسرے روز گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے اہم ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نےملاقات کی ،ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی، اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر بلیغ الرحمن نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف سےجامعہ نعیمیہ لاہورکےسربراہ مفتی راغب نعیمی نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں مفتی راغب نعیمی نے وزیرِاعظم کوعیدکی مبارکبادپیش کی۔

ملاقات میں مفتی راغب نعیمی نےوزیرِاعظم کےرمضان میں مفت آٹےکی تقسیم کےاقدام پرخراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں