سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا، یاتری کی گردن کٹ گئی

KEDAR NATH
کیپشن: KEDAR NATH
سورس: google

ایک نیوز :  ہیلی کاپٹر سواری کے وقت سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا، ہیلی کاپٹر کے تیز دھار پروں نے مقدس مندر کی یاترا پر آئے  مسافر کی گردن اڑا دی۔ 

 رپورٹ کے مطابق کیدارناتھ  مندر میں سول ایوی ایشن کے فائنانس کنٹرولر جتیندر سینی کی ہیلی کاپٹر کے پنکھے کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ہیلی کاپٹر اڑنے ہی والا تھا کہ جتیندر نے سیلفیاں لینا شروع کیں جو پنکھے سے ٹکرا گیا۔

 یادرہے اتراکھنڈ کے ہمالیہ پہاڑ پر واقع  کیدار ناتھ شیو کے  مندر کو ہندو مذہب میں انتہائی مقدس ماناجاتا ہے اور اسکی یاترا کے لئ حکومت نے  پرائیویٹ ہیلی کاپٹر سروس شروع کررکھی ہے ۔

 دریائے منداکنی کے کنارے کے قریب سطح سمندر سے 3584 میٹر کی حیران کن اونچائی پر واقع کیدارناتھ ہمالیہ کے چار دھاموں میں سے ایک ہے۔ کیدارناتھ کا مندر مثالی طور پر برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اور ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔