ایک نیوز : صدر روس ولادی میر پوتین اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کا باہمی تعاون بڑھانے پر غور اوپیک پلس رابطے بھی بڑھائے جائیں گے۔
فریقین نے دوطرفہ معاملات پر غور کرتے ہوئے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی طور پر منافع بخش روابط بڑھانے کے امکانات پر خاص توجہ دی۔
ساتھ ہی انہوں نے "اوپیک پلس" گروپ میں روس اور سعودی عرب کی سرگرمیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔
مزید برآں صدر روس اور سعودی ولی عہد نے مشرق وسطی کی صورت حال اور خطے کو درپیش بحرانوں کو حل کرنے کی خاطر دونوں ممالک کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات چیت سعودی عرب کی ایما پر ہوئی۔ صدر روس نے اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو عیدالفطر پر مبارک باد دی۔
All reactions:
5454
پیوٹن اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ٹیلیفونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال
Apr 23, 2023 | 16:50 PM