سوڈان میں خانہ جنگی ، 1ہزار افراد ہلاک، عوام میں غم وغصہ

Apr 23, 2023 | 16:35 PM

 ایک نیوز : سوڈان میں خانہ جنگی ، لوٹ مار، 1000 سے زائد افراد ہلاک، فورسز کا جیل پر حملہ ،7 ہزار خطرناک قیدی چھڑا لئے گئے ، پولیس غائب ۔  عوام میں غم و غصہ بڑھنے لگا ۔

ایک طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور دوسری طرف فوج کے دھڑوں کے درمیان جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔ اب تک تقریبا 1000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

فوج کے دو گروپوں میں جاری لڑائی کے نتیجے میں دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر انارکی پھیل رہی ہے 

سوڈان میں خرطوم کے مغرب میں ’’ام درمان‘‘ کے علاقے ’’ الھدی‘‘ کے علاقے کی مرکزی جیل پر فورسز نے حملہ کردیا اور متعد د سزائے موت ک منتظر افراد سمیت 7 ہزار قیدیوں کو رہا کردیا۔ رہا کیے جانے والوں میں سزائے موت کے منتظر وہ 28 سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے 2019 میں عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے کی تحریک کے دوران استاد احمد الخیر کو قتل کردیا تھا۔

مزیدخبریں