ایک نیوز : لاہور کے علاقے اسلام پورہ بند روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور شہ رگ پر پھرنے سے 26 سالہ نوجوان دانش جمیل شدید زخمی میوہسپتال میں حالت نازک بتائی گئی ھے۔
رپورٹ کے مطابق دانش بازار سے گھر جا رہا تھا نا معلوم سمت سے آتی ڈور شہ رگ پر پھر گئی ۔ جس پر دانش کا ریسکیو1122 کے ذریعے فوری میو اسپتال منتقل کیا گیا ۔لواحقین کے مطابق ڈاکٹرز نے دانش کا آپریشن کر کے گردن پر ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ تاہم ابھی دانش کی حالت خطرے سےباہر نہیں ۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے پتنگ بازی کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ انسداد پتنگ بازی ٹیمیں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیزکر دیں۔پتنگ بازوں،دھاتی ڈور،پتنگیں مینوفیکچر اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں۔