سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہو گئے

GHULAM MEHMOOD DOGAR
کیپشن: GHULAM MEHMOOD DOGAR
سورس: google

 ایک نیوز : غلام محمود ڈوگر کو نگراں حکومت نے سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹایا تھا۔غلام محمود ڈوگر عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے ۔

 رپورٹ کے مطابق وفاقی سروسز ٹربیونل  کیطرف سے  مدت ملازمت  نہ بڑھانے جانے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیطرف سےجاری نوٹیفکیشن پر ریٹائرڈ ھوئے۔ 

 یادرہے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کے لئیے سروسز ٹربیونل میں   درخواست کی تھی جس پر فیڈرل سروس ٹربیونل نے 13 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا ۔

غلام محمود ڈوگر  نے اپنی  تاریخ پیدائش 1963ء کی بجائے 1965ء  درج کئے جانیکی درخواست دی تھی جو فیڈرل سروسز ٹربیونل نے اپنے فیصلے کے ذریعے مسترد کردی۔