ایک نیوز : پنجاب پولیس کا تاریخ ساز اقدام، تھانوں میں ہر جرم کی نوعیت کے مطابق اندراج مقدمہ کی ٹائم لائنز مقر ر کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے احکاما ت جاری کئیے ہیں کہ ہر جرم کی نوعیت کے مطابق اندراج مقدمہ کی ٹائم لائنز مقرر ہوگی ٹائم فریم کے مطابق مقدمہ درج نہ کرنے والے زمہ دار پولیس آفیسر کے خلاف کاروائی ھو گی۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ۔
سنگین جرائم جیسا کہ قتل ، اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان، بدفعلی اور زیادتی کے مقدمات درخواست وصولی کے بعد آٹھ گھنٹے کے اندر لازمی درج کئے جائیں گے۔ جبکہ چوری ، ڈکیتی، راہزنی ، چھیننا اور موٹر سائیکل و گاڑی چوری کے واقعات میں اندراج مقدمہ کی ڈیڈ لائن 24 گھنٹے ہے ۔