ایک نیوز : پنجاب پولیس کا تاریخ ساز اقدام، تھانوں میں ہر جرم کی نوعیت کے مطابق اندراج مقدمہ کی ٹائم لائنز مقر ر کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے احکاما ت جاری کئیے ہیں کہ ہر جرم کی نوعیت کے مطابق اندراج مقدمہ کی ٹائم لائنز مقرر ہوگی ٹائم فریم کے مطابق مقدمہ درج نہ کرنے والے زمہ دار پولیس آفیسر کے خلاف کاروائی ھو گی۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ۔
سنگین جرائم جیسا کہ قتل ، اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان، بدفعلی اور زیادتی کے مقدمات درخواست وصولی کے بعد آٹھ گھنٹے کے اندر لازمی درج کئے جائیں گے۔ جبکہ چوری ، ڈکیتی، راہزنی ، چھیننا اور موٹر سائیکل و گاڑی چوری کے واقعات میں اندراج مقدمہ کی ڈیڈ لائن 24 گھنٹے ہے ۔
عوام کی سہولت اور بہترین پولیس سروسز ڈیلیوری کے لیے آئی جی پنجاب کا تاریخ ساز اقدام، تھانوں میں شہریوں کو درپیش سب سے اہم مسئلہ حل۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 23, 2023
ہر جرم کی نوعیت کے مطابق اندراج مقدمہ کی ٹائم لائنز مقرر۔ تفصیلات جانیں اس ویڈیو میں 1/2#PunjabPolice #FIR #IGPunjab #AtYourService pic.twitter.com/oWn8MSfFqk