کیسی طلاق ؟ ہم لوگ خوش ہیں، عروہ اور فرحان سعید کی تصاویر وائرل

Apr 23, 2023 | 13:18 PM

 ایک نیوز :  شوبز کی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

اداکارہ عروہ حسین اور فرحان حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں خوبصورت جوڑی عرصے بعد ایک ساتھ نظر آرہی ہے۔

   عید الفطر کے موقع پر پوسٹ کی گئی اِن تصاویر میں عروہ نے گلابی جبکہ اُن کے شوہر فرحان سعید نے سفید رنگ کا کُرتا زیب تن کر رکھا ہے۔

عروہ اور فرحان کو پھر سے ایک ساتھ دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشہور جوڑی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر شوبز کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ افواہیں دم توڈ گئیں ہیں۔

مزیدخبریں