پاکستانی بزرگ عرب دنیا میں مقبول ، سعودی وزیر نے تلاش کیلئے مدد مانگ لی 

Apr 23, 2023 | 12:53 PM

 ایک نیوز : مسجد الحرام کے دالانوں سے گزرتے ہوئے ایک معمر پاکستانی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین دھیمے طریقے سے ان کے چلنے کے انداز اور چہرے کے نقوش کا تذکرہ ادب سے کررہے ہیں۔
سی این این عربک کے مطابق محمد الفیصل نامی صارف نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں ’معمر زائر‘ حرم شریف میں بیٹھا ہوا نظر آرہا ہے۔
الفیصل نے زائر کا تعارف کراتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ ’یہ حاجی عبدالقادر ہیں، پاکستان سے ہیں‘۔
وڈیو کلپ میں کسی انجانے شخص کی یہ آواز سنی جاسکتی ہے کہ ’یہ صاحب آج سفر کرنے والے ہیں اور حج کے آرزو مند ہیں۔‘
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ ، معمر پاکستانی زائر کا ویڈیو کلپ دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔ وہ پاکستانی بزرگ کی خواہش  پوری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے صارفین سے بزرگ زائر تک رسائی کے لیے مدد طلب کی ہے۔
ترکی آل الشیخ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’کون ہے جو مجھے ان کا پتہ بتا سکے‘۔
سوشل میڈیا کے سرگرم صارفین معمر پاکستانی کو اسلامی تاریخ کی مشہور شخصیات سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
عمر شخص کا نام عبدالقادر ہے اور اب وہ واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں مزید لکھا کہ معمر پاکستانی شہری پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ایک گاؤں گوٹھ حاجی محمد رحیم مری کے رہائشی ہیں۔
 

مزیدخبریں