ایک نیوز : پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال کرنی پڑیں تو بحال کی جائیں۔پیپلز پارٹی نے25 اپریل کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ۔
2 صوبوں میں پہلے انتخابات کے خلاف پیپلز پارٹی نے 25 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ صدر پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے کر کے بھرپور احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں ہے،الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کرائے جائیں،الگ الگ انتخابات ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے مترداف عمل ہوگا
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عدالت عمران خان کے سازشی عزائم میں آلہ کار مت بنے۔سندھ نے پاکستان بنایا اور سندھ ملک کو دو حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دے گا۔انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیا جائے۔عدالت فل کورٹ بنا کر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، ۔ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال کرنی پڑیں تو بحال کی جائیں۔ آئینی مدت پوری ہونے پر نگران حکومتیں قائم ہوں جس کے بعد ملک میں ایک دن پر انتخابات کروائے جائیں۔