انتخابات تو سپریم کورٹ کی دی گئی تاریخ پر ہی ہوں گے، عمران خان

imran khan
کیپشن: imran khan
سورس: google

ایک نیوز : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ انتخابات تو سپریم کورٹ  کی مقررکردہ تاریخ پر ہوں گے۔

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انتخابات اعلیٰ عدلیہ کی مقررکردہ تاریخ پر ہوں گے، حالات یہ ہیں کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک طاقتور حکومت نہیں آتی یہ نظام ٹھیک نہیں کرسکتی، نامعلوم افراد لوگوں کو اٹھاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، سکیورٹی کی وجہ سے احتیاط کررہا ہوں۔