رینالہ خورد ، بس نے کار کو کچل ڈالا ،بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

okara car accident
کیپشن: okara car accident
سورس: google

  ایک نیوز : رینالہ خورد  اختر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش  آیا، جس میں تین بچوں اور دو خواتین سمیت  7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بد قسمت خاندان عید منانے کے لئے لاہورسے پاک پتن جارہا تھا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر  حادثہ اوکاڑہ میں اختر آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جس میں ایک مسافر بس رکشہ کو بچاتے ہوئے کار سے جا ٹکرائی۔جاں بحق افراد کی شناخت 37سالہ نوید۔ 23سالہ ساجد۔ 10سالہ مزمل۔ 25سالہ تہمینہ۔ 27سالہ شمیم بی بی 3سالہ انفال۔ 3سالہ ایشا کے ناموں سے ہوئی جو لاہور چونگی امر سدھو کے رہائشی اور آپس میں قریبی رشتے دار تھے۔  جاں بحق ہونے والی فیملی لاہور سے پاکپتن رشتےداروں سے  عید ملنے کے لئے جارہے تھے۔ا۔۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے اور لاشیں بری طرح کچلی گئیں  جس کی وجہ سے شناخت کرنا مشکل ہورہی ہے لاشوں کوکار کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا اورتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل  کردیا گیا۔