سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سات ماہ بعد جیل سے رہا

Apr 23, 2021 | 15:16 PM

admin
لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سات ماہ بعد جیل سے رہا ہو گئے ، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہبازشریف کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی رہائی کے لئے آج احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے جس کے بعد احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے رہائی کی روبکار جاری ۔ عدالتی عملہ روبکار لے کر کوٹ لکھپت پہنچا جہاں روبکار جمع کروانے کے بعد شہباز شریف کو رہا کیا گیا۔ رہائی کے موقع پر اپوزیشن لیڈ پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز دیگر رہنماؤ ں کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے ، جبکہ لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شہباز شریف کے استقبال کے لیے موقع پر موجود تھی۔

واضح رہےکہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں نیب حکام نے 28 ستمبر 2020 کو لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد 29ستمبر 2020 کو نیب کی احتساب عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے شہباز شریف کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا, 20 اکتوبر 2020 کو احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. جیل حکام جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کرتے رہے ۔ عدالت کی جانب سے شہباز شریف کو سات ماہ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل حکام کے حوالے کر دیا جاتا رہا ، مارچ میں شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت دائر کی ، جس پر  لاہور ہائی کورٹ  نے  شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی .
مزیدخبریں