ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےایکسپو سینٹر میں خطاب میں کہا ہے کہ میڈیکل کالج بھاری بھاری فیس لے رہےہیں،مڈل کلاس طبقہ کے لیے مہنگی تعلیم دلانا مشکل ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرے ،تعلیم ایک تجارت بن گئی ہےجس کی وجہ سے ہائیر ایجوکیشن تک پہنچنا مشکل ہے، 90فیصد لوگوں سے اعلیٰ تعلیم کا چھین لیا گیا ہے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے نشہ ، گندگی موجود ہے ،نوجوانوں کے لیے تعلیم موجود نہیں ہے ،میں نے پیلے سکول سے پڑھا ہے ، اب تعلیم تجارت بن چکی ہے ،پاکستان میں 1500 ڈاکٹر ہوتے ہیں ،50ہزار ڈاکٹر ہونے چاہیے تھے،جو ڈاکٹر بن جاتے ہیں اس کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے ،وہ پھر ملک چھوڑ دیتے ہیں،اب پاکستان میں آہستہ آہستہ ڈاکٹر کم ہوتے جارہے ہیں۔
میڈیکل کالج بھاری فیسیں لے رہے، تعلیم دلانا مشکل ہو گیاہے:حافظ نعیم الرحمن
Sep 22, 2024 | 18:45 PM