'مردوں کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں'، عائشہ عمر اور شائستہ لودھی کا خواتین کو مشورہ

'مردوں کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں'، عائشہ عمر اور شائستہ لودھی کا خواتین کو مشورہ
کیپشن: 'Stop badmouthing men', Ayesha Omar and Shaista Lodhi's advice to women

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اور  سائشتہ لودھی نے مردوں کو برا بھلا بولنے والی خواتین کو مشورہ دے دیا۔

سابق میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے نجی ٹی کے ایک شو میں شرکت کی جس کی میزبان عائشہ عمر نے شائستہ لودھی سے دلچسپ گفتگو کی۔

عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین بعض اوقات بہت بے بس محسوس کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں مردوں کو اپنی حالت کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں کیونکہ وہ مردوں پر منحصر کرتی ہیں۔

اسی حوالے سے شائستہ نے اپنی والدہ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک میرے والد کو قصور ٹھہراتی رہی ہیں کہ میری زندگی اگر خراب ہوئی ہے تو تمہاری وجہ سے جبکہ ایسا نہیں ہے، انہیں سیکھایا ہی مردوں کو الزام دینا گیا ہے۔