ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کرکٹ ٹیم کل دبئی روانہ ہو گی

Sep 22, 2024 | 17:30 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف)آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کل دبئی روانہ ہو گی، تمام کھلاڑی اور آفیشلز آج مقامی ہوٹل میں رپورٹ کریں گی ۔
ویمن کرکٹ ٹیم کل صبح لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہو گی، آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔
 پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ اے میں شامل ہے، گروپ اے کی دیگر 4 ٹیمیں بھارت،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور سری لنکا ہیں ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ۔
دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرے میچ میں11اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے گروپ کا چوتھا و آخری میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔    

مزیدخبریں