توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئےکابینہ ڈویژن نے بولیاں طلب کر لیں 

Sep 22, 2024 | 17:00 PM

ایک نیوز: توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کے لئے کابینہ ڈویژن نے بولیاں طلب کر لیں ۔
جیولری، گھڑیوں ، کارپٹس، سجاوٹی اشیا سمیت دیگر تحائف کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا ،بولی میں حصہ لینے کے لئےدرخواستیں 30ستمبر تک طلب کی گئی ہیں۔
بولی میں حصہ لینے والوں کو مختلف کیٹیگریوں کے لئے پیپرا رولز کے تحت پرکھا جائے گا، ایف بی آر کے متعین کردہ ویلیو کی مطابقت میں تحائف کا تعین کرنے والوں کو بالترتیب دس ، پندرہ اور بیس ہزار ادا کیا جائے گا، تخمینہ کار تین دنوں میں تحائف کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے رپورٹ کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں گے ۔
رپورٹ جمع کرانے کی تاخیر کی صورت میں یومیہ معاوضے کا ایک فیصد جرمانہ عائد ہو گا، سیکشن آفیسر توشہ خانہ کامیاب تخمینہ کار سے ایک سال کا معائدہ کرے گا، کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کار کے ساتھ دو ہفتوں کے نوٹس کے ذرئعے معائدہ کی تنسیخ کا مجاز ہو گا۔    

مزیدخبریں