عمران خان اسرائیل کیلئےہم خیال سیاست دان ہیں:یروشلم پوسٹ

عمران خان اسرائیل کیلئےہم خیال سیاست دان ہیں:یروشلم پوسٹ
کیپشن: Imran Khan is a like-minded politician for Israel: The Jerusalem Post

ایک نیوز: یروشلم پوسٹ نےدھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اسرائیل کے حمایتی ہیں، عمران خان اسرائیل کے حامی، فوج مخالف ہیں، یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی۔
  یروشلم پوسٹ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے خلاف عوامی سطح پر سخت سیاسی بیان بازی کی لیکن اندر کھاتے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا، عمران خان اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں، عمران خان کی حالیہ انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی پاکستان اسرائیل تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
پاکستان کی اسرائیل دوست خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک فوائدہیں لیکن فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے سے روکا ہوا ہے، یروشلم پوسٹ مسئلے کے حل کے لئے موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہو گا اور ایسے میں عمران خان کا کردار کلیدی ہو گا، عمران خان جیسی شخصیت عوامی رائے اور فوجی پالیسی دونوں کو تبدیل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں۔
  یروشلم پوسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پاکستان اسرائیل کے تعلقات کے عمل کو تیز کر سکتی ہے،ٹرمپ انتظامیہ سفارتی اور معاشی فوائد کے ذریعے پاکستان جیسے ممالک کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے، عمران خان کے بڑھتے اثر و رسوخ اور اقتصادی بحران کے تناظر میں دیکھنا ہو گا کہ پاکستان کس حد تک اسرائیل کے خلاف اپنی روایتی دشمنی کو بدل سکتا ہے۔ 
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان کو اہم اقتصادی فوائد، بشمول زراعت، سائبر سیکیورٹی، اور دفاع، اور ممکنہ مالی سرمایہ کاری حاصل ہوں گے۔