پنجاب انٹر ڈویژن ڈوج بال چیمپئن شپ :لاہور فاتح،ملتان کو شکست 

پنجاب انٹر ڈویژن ڈوج بال چیمپئن شپ :لاہور فاتح،ملتان کو شکست 
کیپشن: Punjab Inter-Division Dodgeball Championship: Lahore won, Multan defeated

ایک نیوز(چودھری اشرف)پہلی پنجاب انٹر ڈویژن ڈوج بال چیمپئن شپ میں لاہور نے ملتان کو شکست دیکر چیمپئن شپ جیت لی۔
کھلاڑیوں نے اس طرح کے مزید ایونٹس کرانے کا مطالبہ کر دیا،نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور کے جمنزیم میں فیبرک اور فوم بال کیٹگریز کے فائنل ہوئے،فیبرک بال فائنل میں لاہور کی ٹیم نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ملتان کو شکست دیدی۔
 فوم بال کیٹگری کے فائنل میں لاہور کی ٹیم نے سرگودھا کو مات دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ نئی گیم کی ترقی و فروغ کےلئے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کرائے جائیں،اختتامی تقریب میں فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔