ایک نیوز:(شیراز نثار) ڈی سی لاہور نے پی ٹی آئی کےلاہور میں ہونے والےجلسے سے پہلے اور جلسے کے دوران پکڑے گئے 487متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کے نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے ۔
کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کیے تھے، 30 دن کی نظر بندی کے احکامات سترہ، انیس اور بیس ستمبر کو جاری کیے گئے تھے۔
ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کی گئی ہے، پولیس نے جلسہ کے دوران سو سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا تھا،زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوا یا گیا تھا، نظر بندی کے احکامات واپس لیے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔