پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا 

Sep 22, 2024 | 12:47 PM

ایک نیوز: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا ۔
حمزہ شیراز نے برطانوی باکسرٹائلر ڈینی کا مسلسل جیت کا سلسلہ ختم کردیا ، حمزہ شیراز نے پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں ٹائلر ڈینی کو ناک آؤٹ کیا ٹائلر ڈینی حمزہ شیراز کے تابڑ توڑ حملوں کے سامنے بے بس نظرآئے۔
  حمزہ شیراز نے ٹائٹل جیت کر ڈبلیو بی سی سلور اورکامن ویلتھ بیلٹ بھی حاصل کیے ،ویمبلے سٹیڈیم میں 96ہزار تماشائیوں نے فائٹ دیکھی ، حمزہ شیراز کی جیت پر دل دل پاکستان بجایا گیا۔    

مزیدخبریں