ایک نیوز: لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملےمیں شہدا کی تعداد 39ہوگئی ۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،حزب اللہ کے سینئر لیڈر ابراہیم عاقل اور کمانڈر احمد وہبی سمیت 16ارکان شہید ہوئے،حزب اللہ کی زیر زمین فوجی کمانڈ کو تقریباً مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے 180اہداف کو نشانہ بنایا،راکٹ لانچ کرنیوالے ہزاروں بیرل تباہ، اسرائیلی فوج کے حملوں میں کئی کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،لبنانی وزارت صحت شہید ہونیوالوں میں 3 بچے اور 7خواتین شامل ہیں۔