ایک اور مباحثے کیلئے اب بہت دیر ہو چکی:ٹرمپ

 ایک اور مباحثے کیلئے اب بہت دیر ہو چکی:ٹرمپ
کیپشن: Too late for another debate: Trump

ایک نیوز:ڈونلڈٹرمپ اور کملاہیرس کے مابین ایک اور مباحثے ہونے کو ہے،ڈیموکریٹک امیدوار نے عالمی میڈیا سی این این کے23اکتوبر کو مباحثے کی دعوت قبول کرلی۔
 ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کی جانب سے ایک اور مباحثے کی تجویز مسترد کردی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولائنا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور مباحثے کیلئے اب بہت دیر ہو چکی،مباحثہ اس لئے نہیں ہوسکتا کہ 3 ریاستوں میں ارلی ووٹنگ جاری ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ کملا ہیرس شکست دیکھ کر گھبرائی ہوئی ہیں، کملا نے کبھی پرائمری انتخابات میں حصہ نہیں لیا، نہ کبھی ووٹروں تک پہنچیں۔