فیصل آباد:چیمپئنزکپ میں  پینتھر ز نے اسٹالینز کو 20رنز سے شکست دیدی 

Sep 22, 2024 | 00:12 AM

ویب ڈیسک: چیمپئنز  ون ڈے کپ میں   پینتھرز  نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 344 رنز بنائے۔ 

پینتھرز  کی جانب سے صائم ایوب 156 رنز  بنا کر نمایاں رہے، عثمان خان نے 75  رنز کی اننگز کھیلی۔ 

اسٹالینز  کے زمان خان نے 90 رنز دے کر  4 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔ 

جواب میں اسٹالینز کا آغاز اچھا نہیں رہا، شان مسعود 8، بابر اعظم 5 اور محمد حارث 19  رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد طیب طاہر  اور  حسین طلعت نے 157 رنز کی شراکت لگائی تاہم حسین طلعت 63  اور طیب طاہر 109 رنز  بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 

زمان خان نے 42 رنز بنا کر میچ کو کچھ دلچسپ بنایا لیکن اسٹالینز کی پوری ٹیم 324 رنز بناکر  آؤٹ ہوگئی۔

پینتھرز کی جانب سے  مبصر خان نے 3، محمد حسنین اور  علی رضا نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔  

مزیدخبریں