آئی فون صارفین آئی او ایس اپ ڈیٹ سے پریشان 

Sep 22, 2023 | 23:12 PM

ایک نیوز: ایپل نے صارفین کو طویل عرصہ انتظار کرانے کے بعد بالآخر آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ متعارف کرادی۔ تاہم، صارفین اس اپ ڈیٹ سے زیادہ خوش نہیں دِکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر نئی اپ ڈیٹ کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔پیر کے روز متعارف کرائے جانے والے آئی او ایس 17 میں ایپل نے آئی فونز کے لیے میسجنگ اور فیس ٹائم کے لیے واضح تبدیلیاں پیش کی ہیں۔

اپ ڈیٹ میں لائیو وائس میل سمیت دیگر کئی دلچسپ نئے فیچرز بھی شامل ہیں۔ لیکن متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ان کے فون کی بیٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین آئی او ایس 17 ریلیز نے ان کی ڈیوائس کی بیٹری تباہ کر دی ہے۔

ایک صارف نے پوسٹ میں بتایا کہ اپ ڈیٹ کے بعد چارجنگ فوراً ختم ہو گئی جبکہ ایک اور صارف نے بتایا کہ وہ اس اپ ڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

ایک صارفین نے ایپل سپورٹ اور ایپل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آئی او ایس 17 اپ گریڈنگ کے بعد بیٹری نہایت تیزی سے ختم ہورہی ہے۔

مزیدخبریں