ایک نیوز : بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں شکست دیکر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر موہالی میں ہونیوالی بھارت آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، قومی کرکٹ ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
بھارتی ٹیم اب ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ عالمی کرکٹ کی تاریخ میں بھارتی ٹیم ایسا کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل صرف جنوبی افریقہ نے ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔
No. 1 Test team ☑️
— BCCI (@BCCI) September 22, 2023
No. 1 ODI team ☑️
No. 1 T20I team ☑️#TeamIndia reigns supreme across all formats ???????? pic.twitter.com/rB5rUqK8iH
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت نے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب رہی۔
موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 116 پوائنٹس ہو گئے اور پاکستان کے 115 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ ون ڈے میں نمبر ون رینکنگ کے علاوہ بھارتی ٹیم ٹیسٹ میں 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ٹی 20 فارمیٹ میں بھارت کے 264 ریٹنگ پوائنٹس اور اس میں بھی وہ سر فہرست ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست اور ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے بھارت کو ہرانے کی وجہ سے پاکستان کے ایک بار پھر نمبر ون رینکنگ میں واپس آگیا تھا ۔اتوار کو جنوبی افریقا کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ میں 122 رنز سے شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی۔