ایک نیوز:نگران وزیرتجارت گوہراعجاز نے دکانیں ،مارکیٹس جلدی بند کرنے کی تجویز کی مخالفت کردی ۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر تجارت گوہراعجاز کاکہنا تھاکہ معاشی سرگرمیوں سے متعلق تاجروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حکومت کے پاس سرپلس بجلی ہے، جلدی دکانیں بند کرانےسے حکومت کو نقصان ہوگا، اس حوالے سے ملک بھرکے تمام چیمبرز سے30روز میں تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
نگران وزیر تجارت کا کہنا تھاکہ بجلی چوروں کے بعد گیس چوروں کیخلاف بھی بڑا آپریشن کیا جائے گا، گیس چوری میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا، ملک میں گیس نہیں ہے لہٰذا تاجروں کو اپنی ضد چھوڑنا ہوگی۔ دنیا بھر کے100بڑے برانڈز کو پاکستان لاکر کانفرنس منعقد کریں گے، تمام برانڈز کو اسٹیٹ گیسٹ کے ساتھ سرکاری مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔
گوہراعجاز کاکہنا تھاکہ لک میں ڈالر کا حقیقی ایکسچینج ریٹ 260روپے ہے، ڈالر182پر تھااب 300تک پہنچ گیا ہے،350کا ڈالر آج 290روپے کے درمیان ہے۔افغانستان، ایران سے اسمگلنگ کا حجم 5ارب ڈالرز سے بڑھ گیا ہے، ایکسچینج کمپنی کے ذریعے سارا ڈالر اوپن مارکیٹ سے اسمگل ہونے لگا۔براہ راست سرمایہ کاری اس وقت آئے گی جب برآمدات میں اضافہ ہوگا، ہم آج بھی دبئی، سعودی عرب کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ پیسے دینگے۔