فہد مصطفیٰ نے خود کو غریبوں کا ہیرو قرار  دیدیا

 فہد مصطفیٰ نے خود کو غریبوں کا ہیرو قرار  دیدیا
کیپشن: Fahad Mustafa declared himself the hero of the poor

ایک نیوز: اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے خود کو غریبوں کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا فون نمبر بہت جلدی عام ہو جاتا ہے اور مداحوں کے بے تکلف میسیجز بھی آتے ہیں۔

 اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کانجی ٹی وی پرگفتگو میں کہنا تھاکہ  شوق کا مول نہیں، مہنگی سے مہنگی گاڑی لے لو فلموں میں بائیک پر ہی دکھایا جاتا ہے، اللّٰہ نے اسی طرح انصاف کیا ہے، میں غریبوں کا ہیرو ہوں۔ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں اور پُرستاروں کو اس کا علم ہے اس لیے وہ مجھے فون پر میسج کرتے ہیں۔میرا نمبر بہت جلدی عام ہو جاتا ہے اور ایسے لوگ جنہیں جانتا بھی نہیں، وہ بھی بے تکلفی سے گفتگو کرتے ہیں۔

 اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کاکہنا تھا کہ  کویڈ 19 کے بعد ملکی غیر یقینی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے محتاط ہو گئے تھے لیکن اب بہت جلد میری ایک فلم ریلیز ہو گی۔سُپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنا آسان ہے، بلا شبہ نئے آنے والے اداکار ٹیلنٹڈ ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنا ذرا مشکل ہے۔