جدید لڑاکا طیارے موٹر وے پر اتر گئے

Sep 22, 2023 | 20:41 PM

ایک نیوز :ناروے میں لاک ہیڈ مارٹن ایف 35 اے لڑاکا طیارے موٹر وے پر اتر گئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایف-35 اے لاک ہیڈ مارٹن (ایل ایم ٹی) طیاروں کی جوڑی نے موٹر وے پر لینڈنگ کی۔رائل ناروے ایئر فورس کے دو طیارے جمعرات کی سہ پہر ایک فوجی مشق کے دوران وسطی فن لینڈ کے شہر ٹیرو میں اترے۔

ناروے کی فوج کی جانب سے جاری فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لڑاکا طیارے پہلی بار موٹر وے پر اترے ہیں۔طیاروں کی موٹر وے پر لینڈنگ کا مقصد دوران جنگ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہے۔ناروے کی فوج کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے فورا بعد ایندھن بھرنے کا کام کیا گیا اور انجنوں کو چلایا گیا جبکہ علامتی طور پر ’ہاٹ پٹ ری فیولنگ‘ کی گئی۔

مزیدخبریں