ایک نیوز : قائد اعظم یونیورسٹی میں اسلحہ بردار پولیس ، رینجرز اور سکیورٹی کی موجودگی پرچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سخت ناراضگی کااظہار کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ کااجلاس ہوا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بحثیت رکن اجلاس میں شرکت کی۔
قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یونین کے لیے قواعد طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا تھاکہ یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں یونین موجود تھی ۔ کسی کو بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دیں۔ پاکستانی ایجنسیوں کو بھی یونیورسٹی معاملات سے دور رکھیں ، یہاں اعلٰی تعلیم پر توجہ دی جائے۔
واضح رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں آ خری بار چیف جسٹس بھگوان داس نے دورہ کرکے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک بار آن لائن اجلاس میں شرکت کی تھی۔