شاہین شاہ اور انشا آفریدی کے ولیمے کا مینیو کیا تھا ؟

Sep 22, 2023 | 18:28 PM

ایک نیوز:فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی  کے دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی تواضح  نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے جبکہ میٹھے میں  مہمانوں کی تواضع  گرم گلاب جامن سے کی گئی۔

فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے دعوت ولیمہ کے انتظام سنبھالنے میں جہاں شاہین  شاہ آفریدی کے اہل خانہ تمام انتظامات سنبھالنے میں لگے تھے وہیں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پیش پیش رہے۔موجودہ و سابق کھلاڑیوں، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں ، سفارت کاروں اور اعلیٰ فوجی افسران نے اسلام آباد کے وسط میں خیابانِ سہروردی روڈ پر قائم مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں شریک مہمانوں کو ان کی آمد پر مشروبات پیش کیے گئے جبکہ منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کا بھی بندوبست کیا گیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی خاطر تواضع کے لئے کھانے میں نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے جبکہ میٹھے میں  مہمانوں کی تواضع  گرم گلاب جامن سے کی گئی۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے میں شریک قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان، حسن علی اور فہیم اشرف کو دعوت ولیمہ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دعوت ولیمہ کے مزے اُڑاتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو میں پس منظر سے ایک آواز بھی سنائی دیتی جس میں ایک شخص ازراہ تفنن پوچھتا ہے ’بھیا اب لفافوں کا کیا کرنا ہے‘۔

مزیدخبریں