صفائی ٹھیک کیوں نہیں کی؟ٹیچر نے طالبہ کا بازوتوڑ دیا

Sep 22, 2023 | 18:02 PM

ایک نیوز:خانپور کے گورنمنٹ سکول میں صفائی ٹھیک نہ کرنے پر ٹیچر نے  چوتھی کلاس کی طالبہ کا بازو ٹوڑ دیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-22/news-1695387847-5285.mp4

 چوتھی کلاس کی طالبہ پر تشدد کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری  سکول کچی جمال میں پیش آیا 

والد اللہ دتہ کے مطابق  9 سالہ بیٹی عائشہ چوتھی کلاس میں پڑھتی ہے ۔استاد ی بچوں سے سکول میں  صفائیاں کرواتا ہے ۔ میری معصوم بچی ٹھیک سے صفائی نہ کر سکی جس پر ٹیچر نے مارا ۔مارنے کے دوران ٹیچر نے دھکا دیا  جس سے بچی نیچے گری اور بازو ٹوٹ گیا۔ واقعہ کے خلاف تھانہ سٹی میں تحریری درخواست دے دی ہے ۔ ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں