ایک نیوز:سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ جنرل باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-22/news-1695387229-7084.mp4
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف کی لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔
سابق وزیراعظم سے ملاقات میں لیگی رہنما عابد شیر علی ، جاوید لطیف اور روحیل اصغر ،سابق صوبائی وزیر جاوید لطیف اور حسن نواز سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کاکہنا تھاکہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کوسازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔