ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمزید گر گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر1روپے 2پیسے سستا،292.78 روپے سے کم ہوکر 291.76 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا،295روپے پربند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/Ka0Vz0k1iS#SBPExchangeRate pic.twitter.com/qpsNh1KzqU
— SBP (@StateBank_Pak) September 22, 2023
گذشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 219 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 319 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔195 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 97 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,500 جبکہ کم ترین سطح 46,181 رہی ۔