ایک نیوز: فلپائن کے دارالحکومت منیلا سمیت 16 شہراسموگ میں گھر گئے، تعلیمی ادارے ، دفاتر بند، لاکھوں لوگ متاثر ، شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق فلپائنی دارالحکومت میٹروپولیٹن منیلا سمیت ملککے 16 شہروں اور ایک قصبے کے میئرز نے سموگ کی وجہ سے اسکول بند کردئیے گئے ہیں۔ لاکھوں طلباء کو گھر بھیج دیا جبکہ شدید اسموگ کے باعث سرکاری اور نجی دفاتر میں کام معطل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسموگ ’’ تال ‘‘ آتش فشاں کے پھٹنے کے باعث پیدا ہوئی ہے تاہم فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے فضائی آلودگی سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کی وجہ بڑھتی ہوئی بھاری شہری ٹریفک ہے ۔انسٹی ٹیوٹ کی ایک ایڈوائزری کے مطابق تال آتش فشاں پانچ رِنگ پیمانے پر الرٹ لیول 1 پر رہتا ہے جس کا مطلب ہے کہ پھٹنے والی سرگرمی کا خطرہ ختم نہیں ہوا ہے۔
تال فلپائن کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے اور آخری بار مارچ 2022 میں پھٹا تھا۔ آخری بڑا پھٹنا جنوری 2020 میں ہوا تھا، جس نے تقریباً 400,000 افراد کو بے گھر کر دیا تھا۔