ایک نیوز : امریکی سینیٹ نے امریکی مسلح افواج کے سربراہ کےلیے جنرل مارک ملی کی جگہ جنرل چارلس براون کو مقرر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ نے11 کے مقابلے میں 83ووٹوں سے چارلس براون کی تقرری منظور کرلی ہے ۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے ایک بیان میں چارلس براون کو مبارک باد پیش کی ہے۔
امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک فوج میں 650 اعلی افسران اور 365 کے قریب جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی جن کے لیے سینیٹ کی منظوری ضروری ہے۔