آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ شیڈول کا اعلان

Sep 22, 2023 | 15:30 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ  اگلے سال 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہوگا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 13 جنوری کو میزبان سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہوگا ۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں ردو بدل بھی کیا گیا ہے، 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر 6اسٹیج کے لیے کوالیفائی کریں گی اور سپر سکس مرحلے میں چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے جائیں گے۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچز 13 سے 21 جنوری تک ہوں گے جبکہ سُپر سکس مرحلہ 23 سے 28 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 30 جنوری اور یکم فروری جبکہ فائنل 4 فروری کو ہوگا۔

پاکستان گروپ ڈی میں افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال کے ساتھ شامل ہے۔پاکستان ٹیم 15 جنوری کو افغانستان، 17 کو نیپال اور 21 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

مزیدخبریں